پاکستان

روایتی اور ابھرتے ہوئے بحری خطرات کیخلاف جنگی تیاری، پاکستان نیوی کی بڑی بحری مشق سی اسپارک شروع

روایتی اور ابھرتے ہوئے بحری خطرات کیخلاف جنگی تیاریوں کا جائزہ کے لیے پاکستان نیوی کی بڑی بحری مشق سی اسپارک 2026 کراچی میں شروع ہوگئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے بحری مشق سی اسپارک-2026 کی افتتاحی بریفنگ کی صدارت کی، پاکستان کی مسلح افواج کے سینئر افسران بھی اس موقع موجود تھے۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مشق روایتی اور ابھرتے ہوئے بحری خطرات کیخلاف جنگی تیاریوں کا جائزہ لیتی ہے، مشق میں بحری جہاز، آبدوزیں، ہوائی جہاز اور جدید ڈرون سسٹمز شامل ہیں، مشق میں اسپیشل فورسز، پاک فوج اور پاک فضائیہ کے مشترکہ دستے بھی شریک ہیں۔

روایتی اور ابھرتے ہوئے بحری خطرات کیخلاف جنگی تیاری، پاکستان نیوی کی بڑی بحری مشق سی اسپارک شروع
اس سے قبل چیف آف دی نیول اسٹاف نے پاک بحریہ کے فلیٹ یونٹس کا دورہ کیا اور جاری آپریشنز کا جائزہ لیا، نیول چیف نے افسران اور جوانوں سے خطاب کیا۔

نیول چیف کا کہنا تھا بدلتا ہوا سکیورٹی ماحول غیرمتزلزل تیاری، مسلح افواج کے درمیان تعاون، حالات کے مطابق خود کو ڈھالنےکا تقاضا کرتا ہے، مشق سی اسپارک-2026 کا بنیادی مقصد ملٹی ڈومین آپریشنز کی مشق کرنا ہے۔

ایڈمرل نوید اشرف کا کہنا تھا مشق میں سمندری، فضائی، زمینی، سائبر اور خلائی معاون صلاحیتوں کو مربوط کیاجا رہا ہے، مشق میں انفارمیشن انوائرمنٹ میں آپریشنز پر بھی توجہ مرکوز کی گئی ہے تاکہ تاکہ سمندر میں روایتی جنگی کارروائیوں کے ساتھ معلوماتی محاذ پر بھی برتری حاصل کی جاسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker