پاکستان

وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے نظام کی منظوری دے دی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں نئے مقامی حکومتوں کے نظام کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد مقامی حکومتوں کا بل کل قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا،ذرائع کے مطابق نئے بلدیاتی نظام کے تحت اسلام آباد کو تین حلقوں میں تقسیم کیا جائے گا اور ہر حلقے میں الگ کونسل قائم ہوگی، جس کا اپنا میئر ہوگا۔

ہر کونسل 21 ارکان پر مشتمل ہوگی، جس میں جنرل کونسلرز کے علاوہ خواتین اور اقلیتوں کی نمائندگی بھی شامل ہوگی۔

امریکا اور ایران کیساتھ رابطے میں ہیں ، امید ہے فریقین دوبارہ مذاکرات کی میز پر آئیں گے، پاکستان
امریکا اور ایران کیساتھ رابطے میں ہیں ، امید ہے فریقین دوبارہ مذاکرات کی میز پر آئیں گے، پاکستان
ذرائع کا کہنا ہے کہ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سے منظوری کے بعد بل سینیٹ اور قومی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا، پارلیمانی منظوری اور قانون سازی کا عمل مکمل ہونے کے بعد نئے نظام کے تحت بلدیاتی انتخابات کی راہ ہموار ہوگی۔

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ گزشتہ کئی برس سے مختلف قانونی اور انتظامی رکاوٹوں کا شکار رہا ہے۔ جنوری 2026 میں وفاقی حکومت نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کے لیے صدارتی آرڈیننس جاری کیا، جس کے تحت دارالحکومت کے موجودہ بلدیاتی ڈھانچے میں تبدیلی کی راہ ہموار ہوئی، الیکشن کمیشن نے بھی آرڈیننس کے بعد پہلے سے جاری بلدیاتی انتخابات کا شیڈول واپس لے لیا تھا۔

بعد ازاں الیکشن کمیشن نے نئے بلدیاتی انتخابات کے لیے ٹاؤن کارپوریشنز کی حدود، یونین کونسلز کی تعداد اور متعلقہ نقشے فراہم کرنے کے لیے وزارت داخلہ سے معلومات طلب کیں۔ جون 2026 میں وزارت داخلہ کی جانب سے 130 یونین کونسلز کا مجوزہ ڈرافٹ بھی سامنے آیا، جس کی منظوری کے بعد حلقہ بندیوں کا عمل شروع ہونا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker