دلچسپ و عجیب

یمن میں نیلی آنکھوں والا بچہ سوشل میڈیا پر شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

خانہ جنگی کا شکار ملک یمن میں نیلی آنکھوں والا بچہ سوشل میڈیا پر چھا گیا۔

چند روز قبل نیلی آنکھیں رکھنے والے 12 سالہ بچے رسام الآنسی کی ویڈیو نے یمن کے شہریوں کی توجہ اپنی جانب سمیٹ لی۔

چند روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ ہونے والی ویڈیو نے 3 کروڑ سے زائد صارفین کی توجہ حاصل کی جبکہ 7 لاکھ نے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

سڑکوں پر چیزیں فروخت کرنے والا رسام الآنسی صوبہ ذمار کے آنس ڈویژن سے تعلق رکھتا ہے، ویڈیو وائرل ہونےکے بعد سوشل میڈیا انفلوئنسر ز نے رسام الآنسی کی مزید ویڈیوز اور تصاویر بھی شیئر کیں۔

یمن اور خطے کے دیگر ممالک میں راتوں رات مشہور ہونے والے رسام الآنسی نےگزشتہ 2 روز پہلے سوشل میڈیا پر اپنا ذاتی اکاؤنٹ بنایا جسے 2 روز کے دوران ایک لاکھ 18 ہزار صارفین نے فالو کیا۔

شہرت پانےکے بعد رسام کو مختلف کمپنیوں اور ٹی وی چینلز سے پیشکش موصول ہونا شروع ہوگئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker