پاکستان
پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ حرمین شریفین کی سلامتی اور حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ کیونکہ حرمین شریفین کی سلامتی ہماری ریڈ لائن ہے۔
انہوں نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی مسلمان ایسا گھناؤنا اقدام کرنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔ جبکہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا۔ پاکستان سعودی عرب کے دفاع اور سلامتی کے عزم پر قائم ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ امن کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اظہار سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان مکہ میں ہونے والے تاریخی مشترکہ دفاعی معاہدے سے بھی ہوتا ہے۔



