پاکستان

نادرا کا بڑا اقدام

برتھ سرٹیفکیٹ نہ ہونے کے باعث شناختی کارڈز سے محروم خواتین کے لئے اچھی خبر آ گئی، نادرا نے شادی شدہ اور غیر شادی شدی خواتین کے لئے خصوصی سہولت کا اعلان ہے ۔

تفصیلات کے مطابق 18 سال سے زائد عمر کی شادی شدہ خاتون اب کمپیوٹرائز نکاح نامہ کے ساتھ اپنا شناختی کارڈ بنواسکیں گی ، درخواست گزار کے ساتھ شوہر یا والدین میں سے کسی ایک کا بائیومیٹرک کے لئے ساتھ آنا ضروری ہو گا، 18سال سے زائد عمر کی غیر شادی شدہ خاتون کے پاس والدین،بہن یا بھائی کا شناختی کارڈ ہونا ضروری ہے، درخواست گزار خاتون کے والدین یا بہن، بھائی کا بائیو میٹرک تصدیق کے لئے ساتھ ہونا بھی ضروری قرار دیا گیاہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker