پاکستان

پی ٹی آئی لانگ مارچ کا کرک میں پڑاؤ، سہیل آفریدی آج شرکا کے ہمراہ کوہاٹ روانہ ہونگے

لکی مروت سےشروع ہونے والےپی ٹی آئی لانگ مارچ کےشرکا نےرات کرک میں پڑاؤکیا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی آج لانگ مارچ کے شرکا کے ہمراہ کرک سے کوہاٹ روانہ ہوں گے۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کوہاٹ پہنچنےپرکارکنان سےخطاب کریں گے،جبکہ رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی وزیراعلیٰ کا استقبال کریں گے،کوہاٹ میں قیام کے بعد لانگ مارچ پشاور کی جانب روانہ ہوگا۔

پی ٹی آئی قیادت کےمطابق چارسدہ اور صوابی پہنچنے پرآئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق اہم اعلان کیا جائےگا،لانگ مارچ کےدوران وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے وفاق سے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے صوبے میں امن و امان سے متعلق پالیسی پر صوبائی حکومت کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ چارسدہ اور صوابی پہنچ کر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker