پاکستان

کراچی میں کینیڈا سے واپس آنے والے میاں بیوی کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا گیا

کراچی میں کینیڈا سے واپس آنے والے ضعیف العمر میاں بیوی کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا گیا۔

نارتھ کراچی بی اماں پارک کےقریب گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئیں ، انہیں تیز دھار آلے کے وار کرکے قتل کیا گیا۔

ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کے مطابق مقتولین کی شناخت یامین اور نفیسہ اختر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دونوں کی عمریں 60 سے 70 سال کے درمیان تھیں۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق مقتول میاں بیوی تقریباً 15 روز قبل کینیڈا سے پاکستان واپس آئے تھے، ابتدائی معلومات کے مطابق ان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہیں، جو تینوں کینیڈا میں مقیم ہیں۔

مقتول شپ انجینئر تھے، 1996 میں کینیڈا منتقل ہوئے
لواحقین کے بیان کے مطابق مقتول یامین 1996 میں کینیڈا منتقل ہوئے تھے اور شپ انجینئر کے طور پر کام کرتے تھے۔

ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ جس مکان سے میاں بیوی کی لاشیں ملی ہیں، وہ ان کی ذاتی ملکیت تھا۔ مکان کے گراؤنڈ فلور پر دو دکانیں بھی قائم ہیں، تاہم دونوں دکانیں خالی تھیں۔

‘ابتدائی تفتیش میں ڈکیتی کے شواہد نہیں ملے’
ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران جائے وقوعہ سے ڈکیتی یا لوٹ مار کے شواہد نہیں ملے۔ پولیس واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ قتل کی وجوہات اور ملزمان کا سراغ لگایا جا سکے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ قتل کے محرکات اور ذمہ داروں سے متعلق حتمی نتائج تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker