پاکستان

جسٹس منیب اختر نے بطور قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان حلف اٹھا لیا

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے نجی دورۂ انگلینڈ کے باعث جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

جسٹس جمال مندوخیل نے جسٹس منیب اختر سے حلف لیا، اس حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی، جس میں ججز اور عدالتی عملے نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی نجی دورۂ انگلینڈ سے 21 اکتوبر کو واپسی ہو گی۔

یاد رہے کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیرِ اعظم کے مشورے پر چیف جسٹس کے برطانیہ، جنوبی کوریا اور جاپان کے دوروں کے لیے این او سی اور بیرونِ پاکستان رخصت کی منظوری دی تھی۔

چیف جسٹس آف پاکستان 14 سے 21 اکتوبر اور 27 اکتوبر سے 4 نومبر 2026ء تک برطانیہ، جنوبی کوریا اور جاپان کے دورے پر جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker