بلوچستان
بلوچستان میں طویل عرصے سے آباد افراد کو لوکل سرٹیفکیٹ جاری کیے جائیں، زرک مندوخیل
کوئٹہ: رکن صوبائی اسمبلی زرک مندوخیل نے بلوچستان میں طویل عرصے سے آباد افراد کو ’’سیٹلر‘‘ قرار دینے کے بجائے انہیں لوکل سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسمبلی اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے زرک مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان میں سالوں سے آباد ہمارے بھائیوں کو سیٹلر نہیں کہا جانا چاہیے بلکہ انہیں لوکل سرٹیفکیٹ جاری کیے جائیں۔
اس موقع پر اسپیکر اسمبلی نے کہا کہ یہ ایک قانونی معاملہ ہے، جس کا جائزہ لینا ضروری ہے۔ انہوں نے زرک مندوخیل کو ہدایت کی کہ وہ اس معاملے پر قرارداد پیش کریں۔
زرک مندوخیل نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس سلسلے میں جلد قرارداد پیش کریں گے۔



