جرم
مظفرگڑھ: بیوی نے مبینہ طور پر شوہر کو زہریلا مشروب پلادیا، شوہر ہلاک
مظفرگڑھ میں پولیس نے شوہر کے قتل کے الزام میں بیوی کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل علی پورکے علاقے میں ایک شخص کو قتل کیا گیا جس پر مقتول کو اہلیہ کو شک کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا ہے۔
مقتول کے لواحقین نے الزام لگایا ہےکہ خاتون نے اپنے شوہر کو ایسی کوئی چیز پلائی جس سے اس کی موت ہوئی جب کہ خاتون نے اپنی ساس کوبھی مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق خاتون اس وقت پولیس کی حراست میں ہے، واقعےکی تحقیقات جاری ہیں جب کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی حقائق سامنے آسکیں گے۔



