Khyber Pakhtunkhwaپاکستان

خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

اسلام آباد: آڈیٹر جنرل پاکستان کی آڈٹ رپورٹ میں خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ معدنیات میں 16 ارب 94 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں جب کہ غیر قانونی کان کنی سے خیبرپختونخوا کو 8 ارب روپے کا نقصان پہنچا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ معدنیات کے لیز ہولڈرز سے واجبات وصول نہ ہونے پر 81 کروڑ روپے اور جوائنٹ وینچر منافع جمع نہ ہونے سے صوبے کو 58 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

رپورٹ کے مطابق نادہندہ ٹھیکیداروں سے 4 ارب 31 کروڑ روپے کے واجبات بھی وصول نہ ہو سکے جب کہ سرکاری اراضی کا کرایہ انتہائی کم وصول کرنے سے 14 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker