پاکستان

پشاور میں تین منزلہ نجی اسکول کی چھت گرنے سے 28 بچے اور ایک خاتون ٹیچر جاں بحق

پشاور میں تین منزلہ نجی اسکول کی چھت گرنے سے 28 بچے اور ایک خاتون ٹیچر جاں بحق ہو گئی جبکہ درجنوں بچے زخمی اور تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق نجی اسکول کی چھت گرنے کا واقعہ دیر کالونی میں پیش آیا جس میں متعدد بچے ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب تک 28 بچوں اور ایک خاتون کی ٹیچر کی لاشیں اسپتال لائی گئی ہیں، جبکہ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 25 زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 7 سے 13 سال کے درمیان ہیں۔

دوسری جانب سی سی پی او پشاور میاں سعید نے بتایا کہ واقعے میں زخمیوں کی تعداد 40 سے زیادہ ہے، نجی اسکول کے مالک کو گرفتار کرلیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسکول کی عمارت 3 منزلہ تھی، واقعے سے متعلق انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے، انکوائری کمیٹی چھت گرنے کی وجوہات کا پتا لگائےگی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ اسکول کی عمارت کا ملبہ ہٹایا جا رہا ہے اور مزید بچوں اور عملے کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے اسکول کی چھت گرنےکے واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی اور انہوں حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker