ایپل نے اسمارٹ ہوم مارکیٹ میں جگہ بنانے کے لیے نئی ڈیوائس ہوم ویو متعارف کرا دی

ایپل نے اسمارٹ ہوم مارکیٹ میں جگہ بنانے کے لیے نئی ڈیوائس ہوم ویو متعارف کرا دی۔
سات انچ کی اسکرین،چہرے کی شناخت اور مصنوعی ذہانت سے لیس ہوم ویو کے ذریعے گھر کی گھنٹی، دروازوں کے تالے، درجہ حرارت اور سیکیورٹی کیمروں سمیت متعدد آلات کو کنٹرول کیا جا سکے گا۔ ڈیوائس کو دیوار پر نصب یا میز پر رکھا جا سکتا ہے۔
ایپل گزشتہ دس برس سےاسمارٹ ہوم مارکیٹ میں اپنی جگہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے،تاہم ایمازون کے ایکو اورگوگل ہوم جیسےحریفوں کےمقابلے میں اسے اب تک بڑی کامیابی نہیں مل سکی،اس بار کمپنی نے ایل جی اور شنائیڈر الیکٹرک کے ساتھ ملکر اسمارٹ ڈور بیلز، کیمرے اور دیگر آلات بھی متعارف کرائے ہیں۔
ایپل نےنیا ہوم پوڈ اسپیکر اورایپل ٹی وی فور بھی پیش کیا ہے،قیمت کے لحاظ سے ہوم ویو اپنے حریفوں سے مہنگا ہے،گوگل نیسٹ ہب 99 ڈالر جبکہ ایمازون ایکو شو 199 ڈالرمیں دستیاب ہے، لیکن ایپل نے ہوم ویو کی قیمت 299 ڈالر مقرر کی ہے۔
یورپی صارفین کو فی الحال اس ڈیوائس کے لیے انتظار کرنا ہوگا، کیونکہ یورپی قوانین کے باعث ہوم ویو وہاں دستیاب نہیں ہوگا۔



