یوٹیوب میں ایک دلچسپ تبدیلی کر دی گئی
یوٹیوب میں ایسی تبدیلی کی گئی ہے جو ایسے صارفین کو بہت زیادہ پسند آئے گی جن کی جانب سے اکثرویڈیوز کو پوسٹ کیا جاتا ہے۔

کمپنی کی جانب سے ٹیلیویژنز (ٹی وی) کے لیے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم میں ویوز کاؤنٹ کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
یوٹیوب کی جانب سے ‘کو ویوز’ نامی فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق ٹی وی پر ایک ساتھ ویڈیو دیکھنے والے افراد کا اندازہ لگانے کا نیا طریقہ کار متعارف کرایا گیا ہے۔
یعنی اگر ایک اسمارٹ ٹی وی اسکرین پر خاندان کے 2 یا اس سے زائد افراد مل کر کوئی یوٹیوب ویڈیو دیکھ رہے ہیں تو یوٹیوب اسے اسے ایک کی بجائے لوگوں کی تعداد کے مطابق 2 یا 3 ویوز شمار کرے گا۔
اس تبدیلی کا اطلاق طویل ویڈیو، شارٹ اور لائیو اسٹریمنگ سب پر ہوگا۔
یوٹیوب کے مطابق کمرے میں موجود افراد کی گنتی کے لیے ایک شماریاتی ماڈل کو استعمال کیا جائے گا جس کی جانب سے دیکھنے کے اوقات اور دیگر ڈیٹا کی بنیاد پر یہ اندازہ لگایا جائے گا، جبکہ ٹی وی کے کیمرے یا مائیکرو فون کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔
اس سے قبل اگست 2026 میں یوٹیوب نے ویوز کاؤنٹ کے طریقہ کار کو تبدیل کیا تھا۔
اس تبدیلی کے بعد اب کسی بھی ویڈیو کو جیسے ہی پلے کیا جائے گا، اس کا ویو کاؤنٹ کیا جائے گا۔
طویل ویڈیوز سے قبل یہی تبدیلی ایک سال قبل شارٹس ویڈیوز کے لیے بھی کی گئی تھی۔
ٹی وی ویوز کی تبدیلی کا اطلاق 16 نومبر سے ہوگیا ہے مگر کو ویوز سے اضافی آمدنی یا مونیٹائزیشن کی اہلیت پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔



