موسم

موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اورتاریخی ورثے کیلئے ایک بڑا خطرہ بن چکی: مصدق ملک

اسلام آباد: وفاقی وزیر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کیلئے ایک بڑا خطرہ بن چکی ہے۔

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ 2022 کے تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں پاکستان میں تقریباً 1700افرادجاں بحق ہوئے، اس سیلاب میں سندھ کا بیشتر حصہ سیلابی پانی میں ڈوب گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اگست 2022 کے دوران لاڑکانہ میں موہنجودڑوکے کھنڈرات پر ریکارڈبارش ہوئی، شدیدبارشوں کے باعث ساڑھے4 ہزارسال قدیم موہنجو دڑو کی کئی دیواریں گرگئیں، موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اورتاریخی ورثے کیلئے ایک بڑا خطرہ بن چکی ہے۔

مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین وادی سندھ اور گندھارا کی قدیم تہذیبوں کا مرکز رہی ہے، اسلام آباد کے گردو نواح میں مختلف تاریخی تہذیبیں ہیں، گندھارا کا بدھ فن تعمیر شاہراہ ریشم کے ذریعے وسطی ایشیا اور چین تک پہنچا، پاکستان کے تاریخی روابط شمال کی جانب بخارا اور سمر قند تک پھیلےہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker