انٹرنیشنل

آسٹریا کی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ ہیک، ڈیٹا تک رسائی

یورپی ملک آسٹریا کی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ سائبر حملے کا نشانہ بن گئی۔ ہیکرز نے وزارت کے مرکزی دفتر اور بیرون ملک سفارتی مشنز میں تعینات ملازمین کے نام اور دفتری رابطوں کی تفصیلات تک رسائی حاصل کرلی۔

یہ سائبر حملہ 12 اور 13 نومبر کے دوران کیا گیا جبکہ اس دوران عالمی سطح پر مائیکروسافٹ کی سروسز بھی متاثر ہوئی تھیں۔

آسٹریا کی وزارت خارجہ نے جاری بیان میں کہا کہ اس کی ویب سائٹ ایک بیرونی سروس فراہم کرنے والے ادارے کے زیر انتظام ہے جس تک غیر مجاز رسائی حاصل کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker