پاکستان

کراچی: مشرق سینٹر پر ٹرک کے بریک فیل، حادثے میں 2 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے گلشن اقبال مشرق سینٹر کے قریب تیز رفتار ٹرک کے بریک ہوگئے جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مشرق سینٹر کے قریب ٹرک کا اچانک بریک فیل ہو گیا جو موٹر سائیکل گاڑی اور پولیس موبائل سے ٹکرا گیا حادثے میں موٹر سائیکل سوار اور راہگیر زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

حادثے کے نتیجے میں زخمیوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔

پولیس نے حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا، گرفتار ڈرائیور نے بتایا کہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا تھا پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker