انٹرنیشنل

یوکرین میں روس کے ڈرون حملوں میں متعدد افراد جاں بحق

یوکرین میں روس کے دو ڈرون حملوں کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین کے دارالحکومت کیف کے علاقے ڈائمر میں روسی ڈرون حملے کے نتیجے میں 5 منزلہ رہائشی عمارت تباہ ہوگئی، امدادی کارروائیوں کے دوران ملبے سے تین افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ حملے میں چار افراد زخمی بھی ہوئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق کیف ہی کے علاقے ویشنِوے میں ایک گروسری اسٹور کو بھی ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker