پاکستان
پاک چین دوستی کا ایک اور تاریخ سازسنگِ میل، خلائی جہاز کی مشق کامیابی سے مکمل

پاک چین لازوال دوستی زمین کی حدوں سے نکل کر خلا کی وسعتوں کو چھونے لگی۔ شین زو 24 خلائی جہاز کی لانچنگ مشق کامیابی سے مکمل کر لی گئی۔
پاک چین دوستی کا ایک اور تاریخ ساز سنگِ میل عبور کر لیا گیا۔ شمال مغربی چین میں واقع جیو چوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر پر شین زو ٹونٹی فور خلائی جہاز کی کامیاب لانچنگ ڈِرل کی گئی۔ پرواز سے قبل عملے کی مشترکہ مشق میں تینوں خلا بازوں نے آپریشنز بالکل درست طریقے سے انجام دیئے۔
چائنا آسٹروناٹ ریسرچ اینڈ ٹریننگ سینٹر کی عہدیدار کے مطابق مشترکہ مشق میں تینوں خلا باز پُرعزم تھے ۔ انہوں نے تمام آپریشنز بالکل درست طریقے سے انجام دیئے۔ تربیت مکمل کرنے کے بعد ایک پاکستانی خلاباز چین کے شین ژو ٹونٹی فور جہاز کے ذریعے خلا میں جائے گا۔



