پاکستان
پاکستان تنازعات کا حل چاہتا ہے، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کا فعال سفارتی کردار جاری ہے: بلاول
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کا فعال سفارتی کردار جاری ہے۔

ترک میڈیا کو انٹرویو میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے واضح کیا کہ پاکستان خطے میں امن اور مذاکرات کے ذریعے تنازعات کا حل چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، ایران جنگ کے معاشی اثرات پوری دنیا کو برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔
بلاول بھٹو نے افغانستان میں دہشتگرد گروہوں کی موجودگی کو پاکستان کیلئے بڑا سکیورٹی چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد جدید اسلحہ دہشتگردوں کے ہاتھ لگا۔
ان کاکہنا تھا پاکستان عالمی طاقتوں کے درمیان محاذ آرائی کے بجائے تعاون کا حامی ہے، پاکستان امریکا اور چین کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا رہےگا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون علاقائی استحکام کے لیے اہم ہے۔



