بزنس

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ سونا کتنے کا؟

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے سونے اور چاندی کے نئے نرخ جاری کر دیے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 3 ہزار 500 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 76 ہزار 336 روپے کا ہوگیا۔10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار ایک روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 22 ہزار 647 روپے ہوگئی۔

22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 751 روپے کمی سے 2 لاکھ 95 ہزار 770 روپے پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 35 ڈالر کمی سے 3 ہزار 538 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی 108 روپے کمی سے 4 ہزار 600 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 93 روپے سستی ہو کر 3 ہزار 943 روپے کی ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت ایک ڈالر 8 سینٹ کمی سے 41.22 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker