پاکستان

نادرا بائیو میٹرک تصدیق بی آر ٹی کارڈز کے لیے لازمی قرار

‘زو پشاور’ سسٹم پر سفر کے لیے استعمال ہونے والے تمام زو کارڈز کے لیے نادرا کے ذریعے بائیو میٹرک تصدیق اور رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

ٹرانس پشاور کے مطابق رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2026 ہے جبکہ غیر رجسٹرڈ کارڈز یکم جنوری 2027 سے بلاک کر دیے جائیں گے اور سفر کے لیے قابل استعمال نہیں رہیں گے۔

رجسٹریشن کی سہولت تمام بی آر ٹی اسٹیشنوں پر اور اسٹیشن کے اوقات کار کے دوران ٹکٹ کاؤنٹرز پر دستیاب ہے۔

مسافروں کے لیے اپنا اصل شناختی کارڈ اور زو کارڈ پیش کرنا لازمی ہے۔ اسٹیشن کا عملہ مطلوبہ معلومات درج کرکے بائیو میٹرک تصدیق اور رجسٹریشن کا عمل مکمل کرے گا۔

ٹرانس پشاور کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر سید مرتضیٰ اصغر بخاری نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد مسافروں کی شناخت کی تصدیق کے ذریعے سسٹم کی سیکیورٹی کو مضبوط بنانا اور منظم سفر کو یقینی بنانا ہے۔

یہ پڑھیں: تعلیمی اسناد کو نادرا کے ریکارڈ سے منسلک کرنے کا معاہدہ

انہوں نے مسافروں پر زور دیا کہ وہ آخری دنوں میں رجسٹریشن کاؤنٹرز پر رش اور سفری سہولیات میں خلل سے بچنے کے لیے مقررہ تاریخ سے قبل رجسٹریشن مکمل کر لیں۔

18 سال سے کم عمر مسافروں کے زو کارڈز کی رجسٹریشن ان کے ‘ب فارم’ یا والدین/سرپرست کے شناختی کارڈ کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔ ب فارم کے ذریعے رجسٹریشن کے لیے بچے کا ب فارم، زو کارڈ اور بچے کی بائیو میٹرک تصدیق درکار ہوتی ہے۔

والدین یا سرپرست کے شناختی کارڈ پر رجسٹریشن کے لیے متعلقہ بالغ فرد کا اصل شناختی کارڈ، بچے کا زو کارڈ اور بائیو میٹرک تصدیق کے لیے متعلقہ والدین یا سرپرست کی موجودگی ضروری ہے۔

غیر ملکی مسافر ‘زو ایپ’ یا ‘سنگل جرنی ٹکٹ’ کا استعمال کرتے ہوئے زو پشاور پر سفر کر سکتے ہیں جبکہ زو کارڈ کی رجسٹریشن فیس 10 روپے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker