پاکستان

پشاور میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے 17 طالب علم شہید

پشاور میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے 17 بچے جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق نجی اسکول کی چھت گرنے کا واقعہ دیر کالونی میں پیش آیا جس میں متعدد بچے ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے۔

سی سی پی او پشاور میاں سعید نے بتایا کہ واقعے میں جاں بحق بچوں کی تعداد 16 ہوگئی ہے اور زخمیوں کی تعداد 40 سے زیادہ ہے۔

دوسری جانب لیڈی ریڈنگ اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب تک 17 بچوں کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا، ایک خاتون ٹیچر کی لاش بھی اسپتال منتقل کی گئی، جبکہ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 25 زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ اسکول کی عمارت کا ملبہ ہٹایا جا رہا ہے اور مزید بچوں اور عملے کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker