بلوچستان

بلوچستان فوڈ اتھارٹی میں نئے ڈائریکٹر آپریشنز کا تعارفی اجلاس

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے کانفرنس روم میں نئے ڈائریکٹر آپریشنز جناب کاشف زبیر کے اعزاز میں ایک تعارفی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کا آغاز سابقہ ڈائریکٹر آپریشنز جناب فخرالدین مری کے ابتدائی کلمات سے ہوا۔ اجلاس میں روزانہ کی کارکردگی رپورٹ، فوڈ سیفٹی کے نفاذ، آپریشنل کارکردگی میں بہتری اور عملے کے ڈسپلن پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ہدایت جاری کی گئی کہ تمام آپریشنل ٹیمیں روزانہ 11 بجے فیلڈ آپریشن کے لیے روانہ ہوں گی تاکہ بروقت معائنے اور موثر کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر (اے اینڈ ایف) جناب نصیب اللہ خان ناصر، ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز (ہیڈ کوارٹر) ڈاکٹر ثناء اللہ زرکون سمیت تمام ٹیم لیڈرز اور آپریشنل ونگ کے اراکین نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker