Sindپاکستان

میر رضا کیس: جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سندھ حکومت کے حوالے کردی گئی

میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کے لیے بنائے گئے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سندھ حکومت کے حوالے کر دی گئی۔

رجسٹرار کمیشن نے رپورٹ ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ جاوید ابڑو کے سپرد کی۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ 7 سربمہر لفافوں پر مشتمل ہے جس میں گواہان کے ریکارڈ شدہ بیانات بھی شامل ہیں۔

ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کا کہنا ہے کہ رپورٹ حکومت کے سامنے کھولی جائے گی، رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد حکومت آئندہ لائحہ عمل طے کرے گی۔

جاوید ابڑو نے کہا کہ رپورٹ پبلک کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ سندھ حکومت کرے گی، رپورٹ سے متعلق حتمی مؤقف حکومت کے فیصلے کے بعد سامنے آئے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker