پاکستان

پشاور: دیرکالونی میں منہدم ہونیوالی اسکول کی عمارت رہائشی تھی، رپورٹ میں انکشاف

پشاور: دیرکالونی میں منہدم ہونے والی نجی اسکول کے عمارت سے متعلق اہم انکشاف سامنے آگیا۔

کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 15 اکتوبر کو منہدم ہونے والے نجی اسکول کی عمارت رہائشی تھی اور بنیادی طور پر یہ عمارت اسکول کے لیے بنی ہی نہیں تھی۔

رپورٹ کے مطابق اسکول کے فرسٹ فلور کی چھت عارضی اور کچی تھی جو لکڑی کے تختوں پراینٹیں رکھ کربنائی گئی تھی، چھت بچوں اور فرنیچر کا وزن برداشت نہ کرسکی جس سےگرگئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمارت کا نقشہ کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ کے ریکارڈ میں موجود نہیں، عمارت 2011 میں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ٹاؤن 4 کے دائرہ اختیار میں بنی تھی، عمارت باہر سے خطرناک نہیں لگ رہی تھی، اس لیے پلاننگ کنٹرول انسپکٹرنے رپورٹ نہیں کیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسکولوں کی ریگولیشن، نگرانی اور مانیٹرنگ پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی کی ذمہ داری ہے۔

واضح رہے کہ پشاور کی دیر کالونی میں نجی اسکول کی چھت گرنے کے واقعے میں 34 بچے اور ایک خاتون ٹیچر جاں بحق ہوئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker