پاکستان
پاکستان نے قطر سے ایل این جی کا ایک کارگو حاصل کرلیا

اسلام آباد: پاکستان نے قطر سے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کا ایک کارگو حاصل کرلیا۔
ذرائع وزارت توانائی کے مطابق اکتوبر کیلئے قطر سے دوسرا ایل این جی کارگو پاکستان پہنچا ہے، ایل این جی کارگو سے سسٹم کو گیس فراہمی شروع کردی گئی ہے۔
وازرت توانائی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں اب تک قطر سے 2 ایل این جی کارگوز مل چکے ہیں۔
ذرائع وزارت توانائی کے مطابق پوری کوشش ہے مہنگے اسپاٹ ایل این جی کارگوز سے بچا جاسکے، معاہدے کے تحت آنے والے قطری کارگوز کی قیمت اسپاٹ کارگو سے آدھی ہے۔
وازرت توانائی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت قطری کارگوز سے گیس 14 سے 15 ڈالر ہے۔ اسپاٹ مارکیٹ کی گیس قیمت 30 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک ہے۔



