پاکستان

کراچی سے سانگھڑ جانے والی بس اور کار کی ٹکر، بچے سمیت 5 افراد جاں بحق

صوبہ سندھ کے شہر سانگھڑ میں بس اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ سانگھڑ کے علاقے ٹنڈو آدم جھول روڈ پر پیش آیا جہاں کراچی سے سانگھڑ جانے والی مسافر بس کی کار سے ٹکر ہوگئی، حادثے میں کار میں سوار 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

بعدازاں زخمیوں کو حیدرآباد منتقل کرتے ہوئے ایک اور زخمی خاتون دم توڑ گئی، جاں بحق ہونے والوں میں 2 مرد، 2 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے جبکہ حادثے میں 2 خواتین اور 2 بچے زخمی بھی ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے فوری موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker