پاکستان

خیبرپختونخوا: تورغر میں گاڑی الٹ گئی، خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا کے ضلع تورغر میں شاہ تل روڈ پر گاڑی الٹنے کے نتیجے میں خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق شاہ تل سے جدباء جانے والی ڈاٹسن کو گیگانی کنڈاؤ کے مقام پر حادثہ پیش آیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا۔ 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سواریوں کی گاڑی کو حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں مولانا سمیع اللہ، سخیم اللہ، ڈرائیور حکیم خان اور کریم جبکہ زخمیوں میں تین خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker