انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کی تیز رفتار ترقی نے خود اس ٹیکنالوجی کو تیار کرنے والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

مصنوعی ذہانت کی تیز رفتار ترقی نے خود اس ٹیکنالوجی کو تیار کرنے والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی، مصنوعی ذہانت کے نئے طاقتور ماڈلز کو محفوظ انداز میں ریلیز کرنا مشکل ہوگیا۔

امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کے مطابق اوپن اے آئی اور اینتھروپک کے ملازمین نے نئے ماڈلز کے محفوظ استعمال پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ مصنوعی ذہانت کے نئے ماڈلز اتنے طاقتور ہوگئے ہیں کہ انہیں محفوظ انداز میں عوام کیلئے جاری کرنا مشکل ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سائبر سیکیورٹی کی تحقیق میں نئے ماڈلز کی غیرمعمولی پیشرفت نے محققین کو حیران کردیا ۔ جدید اے آئی ماڈلز میں حفاظتی پابندیوں کو نظرانداز کرنے کی صلاحیت بھی بڑھ رہی ہے جبکہ ماہرین انہیں کنٹرول کرنے کا تکنیکی حل تلاش نہیں کرسکے۔ دونوں کمپنیوں میں جدید ترین ماڈلز کو اندرونی استعمال تک محدود رکھنے پر غور کیا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker