ریاض کے مالیاتی مرکز پر حوثی باغیوں کا دوسرا حملہ، 11 افراد زخمی

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ میں واقع ایک ٹاور پر منگل کے روز حوثی باغیوں کے حملے میں 11 افراد زخمی ہوگئے۔ ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں اس علاقے کی بلند ترین عمارت کو دوسری بار نشانہ بنایا گیا ہے، سعودی عرب کی قیادت میں قائم فوجی اتحاد نے واقعے کو دہشت گرد حملہ قرار دیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق تین عینی شاہدین نے بتایا کہ ریاض کے کاروباری علاقے میں واقع فلک بوس عمارت کو نشانہ بنایا گیا، جہاں سعودی عرب کے خودمختار سرمایہ کاری فنڈ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) کا ہیڈکوارٹر بھی قائم ہے۔
’الجزیرہ‘ کے مطابق سعودی قیادت میں قائم فوجی اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ کو نشانہ بنانے والے حملے کو ’’بزدلانہ دہشت گرد حملہ‘‘ قرار دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متعلقہ حکام جائے وقوع پر تحقیقات کر رہے ہیں۔



