Gilgit-Baltistan

گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 7جون کو ہوگی

گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات کا شیڈول کے تحت امیدوار کاغذات نامزدگی 16 اپریل سے 20 اپریل تک جمع کراسکیں گے جب کہ امیدواروں کے ناموں کی فہرست 21 اپریل کو جاری کی جائے گی۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 21 اپریل سے 28 اپریل تک جاری رہے گی۔

اس کے علاوہ ریٹرننگ افسروں کے فیصلوں کے خلاف اپیل دائرکرنے کے لیے 2 مئی کی تاریخ مقرر کی گئی ہے جب کہ ایپلیٹ ٹربیونلز 9 مئی کو اپیلوں کا فیصلہ کرے گی۔

امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 10 مئی کو جاری کی جائے گی اور امیدواروں کو انتخابی نشانات 12 مئی کو الاٹ کیے جائیں گے جب کہ گلگت بلتستان کے تمام حلقوں میں پولنگ 7جون کو ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker