پاکستان
سب میرین کیبل کی مرمت، 20 اپریل تک انٹرنیٹ سروس متاثر ہونیکا امکان

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے ایک اہم سب میرین کیبل کی مرمت کیلئے شیڈولڈ مینٹیننس کا اعلان کردیا۔
پی ٹی سی ایل کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق سب میرین کیبل کی مرمت کا کام 14 اپریل سے شروع ہوگا اور 20 اپریل تک جاری رہے گا۔
پی ٹی سی ایل کا کہنا ہےکہ مرمت کے دوران شام کے اوقات میں انٹرنیٹ کی سروس متاثر ہوسکتی ہے۔
بین الاقوامی کیبل کنسورشیم کی مدد سے پی ٹی سی ایل سب میرین کیبل میں خرابی کی مرمت کرے گا۔



