پاکستان

وزیراعظم کا پیٹرول ریلیف اسکیم کی سہولت نہ دینے والے پمپس کے لائسنس منسوخ کرنے کا حکم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول ریلیف اسکیم کی سہولت فراہم نہ کرنے والے پمپس کے لائسنس منسوخ کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت پرائم منسٹر فیول ریلیف پروگرام سے متعلق اجلاس ہوا جہاں فیول ریلیف پروگرام پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم نے اجلاس میں ریلیف پروگرام کی اب تک کی پیشرفت اور شفافیت پر اطمینان کا اظہار کیا جب کہ اسکیم کیلئے مانیٹرنگ اورکارگر ڈیش بورڈ بنانے پر وزیرآئی ٹی شزا فاطمہ کی پذیرائی کی۔

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ رجسٹریشن اورسبسڈی کےحصول کےطریقہ کارکو آسان بنانے سے رجسٹریشن میں اضافہ ہوا اور زیادہ مستحق شہری اس سہولت سے مستفید ہورہے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے ریلیف سہولت فراہم نہ کرنے والے پیٹرول پمپس کے لائسنس منسوخ کرنے کی ہدایت بھی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker