انٹرنیشنل
ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے خاتمے کیلئے سفارتی کوششیں میں پیش رفت کا امکان

ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششوں میں اہم پیش رفت متوقع ہے۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران جوہری پروگرام کے مستقبل سے متعلق ثالثوں کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کا جائزہ لے رہا ہے۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق ثالثوں نے ایران کو ٹھوس تجاویز پیش کی ہیں، جبکہ قطر نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ایران کے ساتھ سفارتی رابطوں میں تیزی لائی ہے۔
رپورٹ کے مطابق قطری حکام نے حالیہ دنوں میں آرمینیا میں بھی ایرانی عہدیداروں سے مذاکرات کیے ہیں۔



