پاکستان

پاکپتن میں خوفناک حادثہ، 11 افراد جاں بحق، 33 زخمی

پنجاب کے علاقے پاکپتن میں مسافر بس اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 33 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق بس ملتان سے لاہور جا رہی تھی کہ 17 ایس پی کے قریب آلوؤں سے لدے ٹرالر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں بس الٹ گئی۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں پیرا فورس اور پٹرولنگ پولیس کے اہلکار بھی شامل ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور بس میں پھنسے زخمیوں اور لاشوں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

ڈپٹی کمشنر آصف رضا اور ڈی پی او جاوید اقبال بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

ریسکیو ٹیموں کی جانب سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker