پاکستان

کراچی سے جدہ جانیوالے طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی، ہنگامی لینڈنگ

کراچی سےجدہ جانے والی سعودی ائیرلائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔

ذرائع کے مطابق کراچی سےجدہ جانے والی سعودی ائیرلائن کے طیارے کے ٹیک آف کرنے کے  چند منٹ بعد ہی کپتان کو طیارے میں تکنیکی خرابی محسوس ہوئی جس کے بعد طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ  سعودی ائیر لائن کاطیارہ کراچی سے جدہ جارہا تھا  جس  میں 200 سے زائد مسافر سوار تھے۔

ذرائع کے مطابق  پرواز کے کچھ دیر بعد ہی طیارے کے انجن میں آگ کی وارننگ آئی جس کے بعد ہنگامی لینڈنگ کیلئے اے ٹی سی نے  رن وے کو خالی کرواکر طیارے کو لینڈ کرایا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ  سعودی ائیرلائن کے طیارے کے معائنے کیلئے  انجینئرنگ ٹیم کو طلب کرلیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker