World
یو اے ای میں ہیٹ اسٹروک کا شکار خاتون کو کندھوں پر اٹھاکر نیچے اتارنے والے پاکستانی کے چرچے
راس الخیمہ کے پہاڑ پر غیر ملکی سیاح خاتون کی زندگی بچانے والے پاکستانی گائیڈ فیصی شلمانی کے متحدہ عرب امارات سمیت دنیا بھر میں چرچے ہو رہے ہیں۔

پاکستانی ہائیکر گروپ کے ساتھ راس الخیمہ کے ہائکنگ ٹریک پر تھےکہ گروپ کو اطلاع ملی کہ ایک خاتون اچانک بے ہوش ہو گئی ہے۔
پاکستانی گائیڈ نے ہیٹ اسٹروک کا شکار فلپائنی خاتون کو کندھوں پر اٹھایا اور تین گھنٹے میں دشوار گزار پہاڑی راستے سے نیچے اتارا۔
دشوار علاقے کے باعث ہیلی کاپٹر کے ذریعے خاتون کا ریسکیو ممکن نہ ہو سکا تھا۔



