پاکستان

سونے کی قیمت میں 11 ہزار روپے سے زائد کا بڑا اضافہ، فی تولہ سونے کتنے کا ہوگیا؟

کراچی : فی تولہ سونے کی قیمت میں 11 ہزار 100 کا بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کا بھاؤ 11 ہزار 100 روپے اضافے سے 4 لاکھ 88 ہزار 962 روپے ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونے کا بھاؤ بھی 9 ہزار517 روپے اضافے سے 4 لاکھ 19ہزار 206روپے ہوگیا ہے۔

مزید برآں عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 111 ڈالر اضافے سے 4666 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker