پاکستان

سعودیہ کا خطے میں حالیہ فوجی کشیدگی پر اظہار تشویش، پاکستان کی ثالثی و سفارتی کوششوں کی حمایت کا اعادہ

سعودی عرب نے خطے میں جاری حالیہ فوجی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین سے کشیدگی کم کرنے اور تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔

جدہ میں سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق اجلاس میں خطے میں جاری حالیہ کشیدگی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے فریقین سے کشیدگی کم کرنے پر زور دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کابینہ اجلاس میں تنازع کے حل میں مدد کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا گیا اور سیاسی حل اور مزید کشیدگی اور عدم استحکام سے بچنے کے لیے ثالثی کی کوششوں حمایت کی گئی۔

سعودی کابینہ کے اجلاس میں آبنائے ہرمز میں جہازوں کی محفوظ اور بلارکاوٹ آمدورفت یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا۔

سعودی وزارت خارجہ نے پاکستان کی ثالثی اور سفارتی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ مسئلے کا ایسا سیاسی حل تلاش کیا جائے جو خطے کو مزید کشیدگی اور عدم استحکام سے بچا سکے۔

سعودی میڈیا کے مطابق اجلاس میں سعودی وزارت انصاف اور پاکستانی وزارت قانون میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت بھی منظور کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker