پاکستان

بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے دو پاکستانی شہری شہید ، سکیورٹی ذرائع

پاک بھارت بین الاقوامی سرحد کے قریب بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس (BSF) کی مبینہ فائرنگ سے دو پاکستانی شہری جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق لدھڑ گاؤں سے تعلق رکھنے والے تین مقامی پاکستانی شہری بارڈر پلر سے چند قدم آگے بڑھے تو بھارتی بی ایس ایف اہلکاروں نے مبینہ طور پر انہیں بغیر وارننگ فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دو شہری جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا، تینوں افراد نہتے تھے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں عظمت رسول ولد عطااللہ اور محسن جٹ شامل ہیں، دونوں کا تعلق جٹاں والی حویلی، لدھڑ سے بتایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تینوں افراد میں سے کسی نے بھی بارڈر فینس عبور کرنے کی کوشش نہیں کی تھی۔

سکیورٹی ذرائع نے بھارتی فورسز کی جانب سے پاکستانی شہریوں پر فائرنگ کو بارڈر معاہدے اور طے شدہ ایس او پیز کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

سکیورٹی فورسز کی عزم استحکام کے تحت دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری
دوسری جانب سکیورٹی فورسز کی جانب سے عزم استحکام ویژن کے تحت خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کےعلاقےعیدک میں آپریشن کے دوران 7 خوارج ہلاک کردئیے گئے، سکیورٹی فورسزنےفتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا بھرپور تعاقب کیا اس دوران ان کے ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔

صدرمملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں 7خوارج کی ہلاکت پرسکیورٹی فورسزکوخراج تحسین پیش کیا۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ عزم استحکام کےتحت دہشتگردی کےخاتمےکیلئےسکیورٹی فورسزکی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے بھی عیدک میں7خوارج کی ہلاکت پرفورسزکوخراج تحسین پیش کیا، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف منظم کارروائیاں فورسزکی مہارت اورقومی عزم کی عکاس ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker