بلوچستانمقامی خبریں
کچھی : فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

ضلع کچھی کے علاقے بالاناڑی کے گاو¿ں غازی کے قریب دیہی علاقہ درکھان میں دو قبائل کے درمیان زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں اقوام ہانبھی کے دو افراد محمد انور ولد محمد حیات ہانبھی اور بشیر احمد ہانبھی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوگئے پولیس موقع پر پہنچ کر نعشوں کو اپنی تحویل میں لے لی جبکہ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے سبی منتقل کیاگیا جبکہ پولیس نے سومرو قبیلے کے چار افراد کو بھی گرفتار کرلیا ان کے قبضے سے دو ٹی ٹی پسٹل برآمد کرلی مزید کاروائی مقامی پولیس کررہی ہے۔



