پاکستان

وزیراعظم کا پختونخوا کی صورتحال پر صدر سے مشاورت کا فیصلہ، ایوان صدر میں اہم جلاس طلب

اسلام آباد: خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی لگانے سے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی لگانے کے فیصلے پر مشاورت کے لیے ایوان صدر میں آج شام اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور امن و امان کی صورتحال پر غور ہوگا جب کہ وزیراعظم شہباز شریف صدر آصف زرداری کو خیبرپختوخوا کی بگڑتی سیاسی صورتحال پراعتماد میں لیں گے۔

اس سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں خیبرپختونخوا کے معاملے پر صدر زرداری اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker