World

پاکستان نے ایران جنگ بندی کیلئے اہم کردار ادا کیا، پاکستان دل میں بس گیا: برطانوی وزیر

برطانیہ کے وزیر ہمیش فاکنر نے ایران امریکا جنگ میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایران میں جنگ بندی کےلیے اہم کردار ادا کیا جوبڑی خوشخبری ہے۔

ہمیش فاکنر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بجٹ سے متعلق بھی اچھی خبریں ہیں، کچھ علاقوں میں عوام اب بھی معاشی مشکلات کا سامنا کررہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں اور انفرااسٹرکچرمیں بہتری دیکھ کرحوصلہ افزائی ہوئی، پاکستان دل میں بس گیا ہے، پاکستان کے ان حصوں کا سفر کیا جہاں اکثر برطانوی پاکستانی بھی نہیں گئے، پاکستانی کھانے اور تمام اقسام کے کھانے پسند ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker