World

بھارت انڈونیشیا کو براہموس اور ایسٹرا میزائل فراہم کرے گا، معاہدے طے پاگیا

بھارت اور انڈونیشیا کے درمیان براہموس کروز میزائل سسٹم سے متعلق معاہدہ طے پا گیا۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق معاہدے کا اعلان انڈونیشیا کے صدارتی محل نے دونوں ممالک کے رہنماؤں کی ملاقات کے بعد کیا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی انڈونیشیا کے دو روزہ دورے پر ہیں جہاں انہوں نے صدر پربووو سوبیانتو سے ملاقات کی۔

اعلان کے مطابق براہموس ائیرو اسپیس اور انڈونیشیا کی وزارت دفاع کے درمیان براہموس میزائل دفاعی نظام کے لیے معاہدے پر دستخط کیے گئے تاہم اس کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ کے بھارت انڈونیشیا کو براہموس کروز میزائل سسٹم کے ساتھ ساتھ ایسٹرا میزائل بھی فراہم کرے گا۔

2023 میں براہموس ائیرو اسپیس حکام نے بتایا تھا کہ انڈونیشیا کے ساتھ 20 کروڑ سے 35 کروڑ ڈالر مالیت کے ممکنہ معاہدے پر بات چیت جاری ہے، جبکہ اس سے قبل ویتنام اور فلپائن کے ساتھ بھی معاہدے کیے جا چکے ہیں۔

علاوہ ازیں انڈونیشیا کی دفاعی کمپنی ریپبلک کورپ اور بھارتی کمپنی بھارت ڈائنامکس لمیٹڈ کے درمیان فضاء سے فضاء میں مار کرنے والے میزائلوں کے حوالے سے بھی معاہدہ طے پایا ہے۔

دونوں ممالک نے اہم معدنیات، اسٹیل اور زراعت کے شعبوں میں سپلائی چین کو مضبوط بنانے کے لیے مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے۔

اسی طرح اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا اور انڈونیشیا کی کراکاٹاؤ اسٹیل مشترکہ طور پر انڈونیشیا میں اسٹین لیس اسٹیل سلیب تیار کرنے کے لیے جوائنٹ وینچر قائم کریں گی۔

صدر پربووو سوبیانتو نے کہا کہ ’ہم دنیا کی دو بڑی جمہوریتیں ہیں، ہمارے درمیان شراکت داری خطے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک ترجیحی تجارتی معاہدے پر مذاکرات تیز کریں گے، جبکہ نریندر مودی نے کہا کہ بھارت اور انڈونیشیا بحرِ ہند میں بحری سلامتی کے فروغ کے لیے مل کر کام کریں گے۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیانات میں براہموس معاہدے کا براہِ راست ذکر نہیں کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker