World

بدخشاں میں طالبان مخالف مزاحمت میں تیزی، مزاحمتی گروپوں نے طالبان پر نئے حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

بدخشاں میں طالبان مخالف مزاحمت میں تیزی آ گئی جہاں مزاحمتی گروپوں نے طالبان پر نئے حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ریڈیو فری یورپ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان رجیم کو شمالی افغانستان میں مسلسل سکیورٹی چیلنج ہیں جب کہ بدخشاں مزاحمت کا اہم مرکز بنتا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بدخشاں میں طالبان کے خلاف گوریلا کارروائیوں میں اضافے سے طالبان رجیم کی رِٹ پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

مزاحمتی فورسز یفتل، زیبک، ارگو اور کشم میں طالبان کی چیک پوسٹوں، عسکری ٹھکانوں اور چوراہوں کو نشانہ بنا چکی ہیں۔

مزاحمتی فورسز نے 29 جولائی کو یفتل میں طالبان کے ضلعی مرکز، پولیس ہیڈکوارٹر اور انٹیلی جنس دفتر پر قبضہ کرکے اسلحہ اور گاڑیاں اپنے قبضے میں لے لیں تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker