World
مصر میں 2 مسافر ٹرینوں کے درمیان تصادم، 7 افراد ہلاک
مصر میں قاہرہ کے قریب دو مسافر ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں7 افراد ہلاک جبکہ 112 زخمی ہوگئے۔

مصر کی ریلوے اتھارٹی کے مطابق گیزہ سے فیوم جانے والی ٹرین، قاہرہ سے اسوان جانے والی دوسری ٹرین سے ٹکرا گئی۔
حادثے کے بعد بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں، جائے وقوعہ سے سامنے آنے والی تصاویر میں لوگوں کو بوگیوں میں زخمی مسافروں کی تلاش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے حکام کو حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کرنے اور غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔
حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔



