انٹرنیشنل

سینیگال کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 21 افراد جاں بحق

مغربی افریقی ملک سینیگال کے ساحل کے قریب غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے کم از کم 21 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ ایک شخص کو زندہ بچا لیا گیا۔ کئی افراد لاپتا ہیں جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

سینیگال کے ساحل کے قریب تارکینِ وطن کی کشتی ڈوبنے کا واقعہ اس سمندری راستے پر پیش آنے والا پہلا حادثہ نہیں۔ اس سے قبل بھی کشتیوں کے ڈوبنے کے حادثات رونما ہو چکے ہیں۔

اکتوبر 2020 میں سینیگال کے ساحل کے قریب تارکینِ وطن کی کشتی ڈوبنے سے 140 سے زائد افراد جبکہ فروری 2024 میں شمالی سینیگال کے ساحل پر کشتی کے حادثے میں 26 افراد جان سے گئے تھے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سینیگال کی وزارت داخلہ نے بتایا کہ کشتی کو حادثہ دارالحکومت ڈاکار سے تقریباً 180 کلومیٹر شمال میں واقع کیبیمیر شہر کے ساحل کے قریب پیش آیا۔ امدادی ٹیموں نے سمندر سے 21 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker