پاکستان

پنڈی میں گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی لاش برآمد

راولپنڈی کے اڈیالہ روڈ پر واقع گلشن آباد میں گھر سے خاتون کی لاش ملی ہے۔

ریسکیوذرائع کے مطابق خاتون کی شناخت ربیعہ احسن کے نام سے ہوئی ہے، ربیعہ احسن ایک ٹی وی چینل کی اینکر تھیں۔

پولیس کے مطابق مقتولہ ربیعہ احسن کے شوہر احسن کو حراست میں لے لیا اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

دوسری جانب پولیس ذرائع نے بتایاکہ مقتولہ کے شوہر احسن نے ابتدائی بیان دے دیا اور بتایاکہ اتفاقیہ گولی چلی جو ربیعہ کو لگی۔

پولیس ذرائع کے مطابق دونوں میاں بیوی میں ناچاقی نہیں تھی، واقعے کے وقت مقتولہ کی ماں اور بہنیں بھی گھر پرتھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker