کرکٹکھیل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے ہرا دیا

انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی۔

مسقط میں کھیلےگئے انڈر 19 ایشیا کپ کے میچ میں بھارت نے پاکستان کےخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

میچ کے آغاز سے بھارتی بیٹر پاکستانی بولنگ کے آگے رنز کا انبار کھڑا کرنے میں ناکام رہے ، بھارت کی پوری ٹیم 46 اعشاریہ تین اوورز میں 208 ر نز بناکر ڈھیر ہوگئی۔

بھارت کی جانب سے ارجن راجپوت نے 85 گیندوں پر 107 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ پاکستان کے علی رضا نے 37 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔ نقاب شفیق نے 42 رنز کے عوض 3 اور رضوان اللہ نے بھی 24 رنز دیکر تین کھلاڑیوں آؤٹ کیا۔

بھارت کی ٹیم نے پاکستان کو جیت کے لیے 209 رنز کا ہدف دیا تھا۔پاکستان نے 209 رنز کا ہدف 48.1 اوورز میں 7 وکٹ پر حاصل کرلیا۔

پاکستان کے حمزہ ظہور نے 100 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر پاکستان کو فتح دلائی، حسنین عباس ڈار نے 38 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے منال چوہان نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہےگزشتہ سیزن میں پاکستان نے فائنل میں بھارت کو شکست دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker